ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اہانتِ مذہب اور پولیس کی لاپروائی بنگلورو میں بدامنی کا سبب: ایس ڈی پی آئی

اہانتِ مذہب اور پولیس کی لاپروائی بنگلورو میں بدامنی کا سبب: ایس ڈی پی آئی

Thu, 13 Aug 2020 10:56:53    S.O. News Service

بنگلورو،13؍اگست(ایس او نیوز؍پر یس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل بنگلور کے ڈی جے ہلی میں ہونے والی پولیس فائرنگ اور توہین مذہب اسلام اور بدامنی کے الزام میں ایک شخص کو پکڑنے میں پولیس کی ناکامی کی پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔

عبدالحنان نے مزید بتا یا کہ کانگریس کے مقامی ایم ایل اے اکھنڈ سرینواس کا بھانجہ نوین کچھ عرصے سے مسلمانوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے سماجی ویب سائٹس پر پوسٹ ڈال رہا تھا اور پیغمبر ؐ کی توہین آمیز تصاویر اور مضامین شائع کیا تھا۔ اس کے متعلق جب ڈی جے ہلی کے اسٹیشن میں شکایت درج کرنے اور نوین کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو پولیس افسر اور اے سی پی نے 2گھنٹے انتظار کرنے کیلئے کہا، اس کی وجہ سے پہلے ہی مشتعل ہجوم اسٹیشن پر جمع ہوگیا اور تناؤ کا ماحول پیدا ہوگیا۔

عبدالحنان نے اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس افسران نے ذمہ داری سے کام لیا ہوتا تو اس واقعہ سے بچاجاسکتا تھا۔ اسی طرح عوامی غم و غصہ بدا منی میں تبدیل ہونے پر بھی ایس ڈی پی آئی شدید افسوس ظاہر کرتی ہے۔ اس سے قبل آ صف نامی نوجوان کے ایم ایل اے اکھنڈ سرینواس مورتی کے بارے میں سماجی ویب سائٹ پر تبصرہ کرنے پرپولیس شکایت درج کرنے کے صرف 10منٹ میں حکام نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ لیکن یہاں پر مقامی برادری مشتعل ہونے کے باوجود پولیس کے امتیازی سلوک اور لاپروائی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ مظاہرین کے سینے پر پولیس کی فائرنگ کے بعد تین قیمتی جانیں قربان ہوگئی ہیں۔

عبدالحنان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیس کے کچھ ایسے افسران جو لوگوں کے جذبات پر مجروح کرنے والے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے میں ہچکچاتے ہیں انہی افسران کی وجہ سے ایسی ناگوار صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ بدامنی کی صورتحال میں لوگوں کو پرسکون کرنے کیلئے مقامی پولیس اور مقامی علماء کے ساتھ تعاون کرنے والے ایس ڈی پی آئی کے مقامی رہنماؤں کی گرفتاری اور اس واقعہ کی ذمہ داری ان کے سر ڈالنے کی پولیس کی کارروائی بھی قابل مذمت ہے۔


Share: